0
Saturday 5 May 2018 09:35

خلائی مخلوق سے الیکشن کروانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا

خلائی مخلوق سے الیکشن کروانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن خلائی مخلوق سے کروانے کے بیانات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے (ن) لیگ کے رہنماؤں کے بیانات پرسخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات خلائی مخلوق سے کرانے کے بیانات آئین کےمنافی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے (ن) لیگی قائدین کی جانب سے انتخابات 2018 کو خلائی مخلوق سے کروانے کے بیانات کا نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے بیانات دینے والے سیاسی رہنماؤں کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محض مفروضوں اورقیاس آرائیوں پر مبنی بیانات نہ دئیے جائیں، الیکشن کمیشن 2018 کے انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے اور آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا فرائض منصبی ہے۔
خبر کا کوڈ : 722443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش