0
Monday 14 May 2018 19:15

انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے، فضل الرحمان

انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے سروسز ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائے کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف 3 بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، اس لئے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا ان کا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں، جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔ سابق وزیراعظم کو حساس موضوع پر غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے دروازے صالح سیاست دانوں کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اس الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور دیگر جماعتوں کیساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت محسوس کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام مصطفٰی (ص) کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں اور ان شاء اللہ اس میں ہمیں کامیابی ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 724666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش