0
Wednesday 23 May 2018 23:38

وزیراعلیٰ سندھ نے 24 گھنٹے میں معافی نہ مانگی تو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، کامران ٹیسوری

وزیراعلیٰ سندھ نے 24 گھنٹے میں معافی نہ مانگی تو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، کامران ٹیسوری
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے دیئے گئے بیان پر ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری نے وزیراعلٰی سندھ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ کامران ٹیسوری کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مہاجر قوم کو لعنت دی، 24 گھنٹے میں معافی نہ مانگی تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے ان گنت قربانیاں دے کر پیارا پاکستان بنایا تھا، صوبہ آپ سے پوچھ کے نہیں بنائیں گے۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے بیان کے خلاف فاروق ستار نے ہفتے کی رات احتجاج کا اعلان کر دیا۔ فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم حقیقی کو بھی شرکت کی دعوت دے دی۔
خبر کا کوڈ : 726930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش