0
Thursday 24 May 2018 00:16

نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا، مولا بخش چانڈیو

نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نواز شریف صرف یہ بتائیں کہ پرویز مشرف کو کیوں جانے دیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کے ردعمل پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر نواز شریف نے سر جھکا کر نوکری نہیں کی تو پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو کیوں نکالا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے نواز شریف کے الزامات اور انکشافات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ نواز شریف کے الزامات خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بھی ان الزامات کے بعد کئی سوالوں کے جواب دینا پڑیں گے، نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا۔ مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ نیب عدالت سے سزا کے خدشے کے باعث نواز شریف بول رہے ہیں، جس پارلیمنٹ نے دھرنوں سے نواز شریف کو بچایا اُسے ہی کیوں کمزور کیا، میاں صاحب آج بھی خود کو بچانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنوں کا مقصد انہیں دباؤ میں لانا تھا اور ان کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور خودساختہ مقدمات کی وجہ جنرل مشرف کو سنگین غداری کیس میں کٹہرے میں لانا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آمریتوں نے گہرے زخم لگائے ہیں، میں مسلح افواج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، فوج کی کمزوری ملکی دفاع کی کمزوری ہوتی ہے، قابل فخر ہیں وہ بہادر سپوت جو سرحدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں، سرحدوں پر ڈٹے ہوئے سپوت ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کردیتے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 726937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش