0
Thursday 24 May 2018 22:52

فاٹا کے پاکستان میں انضمام پر قبائلی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، اعجاز ہاشمی

فاٹا کے پاکستان میں انضمام پر قبائلی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے فاٹا کے پاکستان میں انضمام کے دیرینہ ایشو کو حل کرنے پر قبائلی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے محب وطن عوام کیلئے ترقی کے راستے کھل جائیں گے، دہشتگردی، جہالت اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ پارلیمانی جماعتوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جنہوں نے فاٹا کے انضمام میں دلچسپی لی، بروقت اور اچھے فیصلے کئے اور تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن اور ملکی سلامتی کا تقاضا تھا کہ خطے کے تمام طبقات کو ترقی کے یکساں حاصل ہوں تاکہ وفاق پاکستان مضبوط ہو اور عوام خوشحال ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ فاٹا کی ایجنسیوں کی پاکستان میں باضابطہ انضمام محب وطن قوتوں اور جمہوریت کی فتح ہے، جو خطے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ برطانوی دور کی ناپسندیدہ یادگار ایف سی آر سے بھی نجات حاصل ہوگئی ہے، اب لوگ اپنے نمائندے منتخب کر سکیں گے اور صوبائی اسمبلی میں بھی وقت آنے پر اپنی آواز بلند کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 727157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش