0
Sunday 27 May 2018 14:05

نگران وزیراعلٰی بلوچستان کیلئے پانچ افراد کے نام شارٹ لسٹ ہوگئے

نگران وزیراعلٰی بلوچستان کیلئے پانچ افراد کے نام شارٹ لسٹ ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں نگران وزیراعلٰی کے لئے وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان ملاقات کا دوسرا راؤنڈ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں نگران وزیراعلٰی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ گذشتہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے آٹھ آٹھ نام سامنے آئے اور سولہ ناموں میں پانچ امیدوار شارٹ لسٹ ہوئے۔ اپوزیشن کی جانب سے قاضی اشرف اور اسلم بھوتانی کے نام شارٹ لسٹ اور حکومت کی جانب سے علاالدین مری، پرنس احمد علی اور کامران مرتضٰی کے نام شارٹ لسٹ ہوئے۔ وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر اتفاق رائے ہو جائیگا اور موضوع شخص کو نگران وزیراعلٰی بنایا جائیگا۔ تاہم اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہوگا، بلوچستان کے مفاد میں ہوگا۔

 
خبر کا کوڈ : 727599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش