0
Monday 18 Jun 2018 18:47

ایم ایم اے کی صالح قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، لیاقت بلوچ

ایم ایم اے کی صالح قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے حلقہ این اے 130 میں کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ انتخابات کا عمل قریب آ چکا ہے، ہمیں اس حوالے سے بھرپور تیاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مارشل لاء نہیں لگتا تو الیکشن ناگزیر ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا متحدہ مجلس عمل صالح علماء کی جماعت ہے، جو دیندار طبقہ ہے، علماء اگر منظم ہو گئے تو الیکشن میں جیت یقینی ہے، دیندار طبقہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مینار پاکستان میں ہمارے جلسے کو دیکھ کر بوکھلا چکی ہیں، انہیں توقع نہیں تھی کہ مذہبی جماعتیں اتنا ووٹ بینک جمع کر سکتی ہیں، مزید الیکشن میں ہم ثابت کریں گے کہ پاکستان کے عوام علماء کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جیت گئے تو پارلیمنٹ میں گونگے بہرے بن کر نہیں بیٹھیں گے بلکہ عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل ہو یا اسلامی جمہوری اتحاد ہم نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، بے وفاؤں اور سیکولر قوتوں کا لاہور میں کوئی استحقاق نہیں۔ رہنما ایم ایم اے  کا کہنا تھا کہ ہم نے سڑکیں بنائیں، گیس کے مسائل حل کئے، تعلیم پر توجہ دی، کالا باغ ڈیم پر قومی یکجہتی کیلئے میں نے کام کیا، تحفظ ناموس رسالت کا قانون پاس کروایا، اس لئے ہم قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 732089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش