0
Monday 18 Jun 2018 23:25

جب تک زندہ ہیں کوئی کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا، خورشید شاہ

جب تک زندہ ہیں کوئی کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھٹو بننے کیلئے تختہ دار پر چڑھنا پڑتا ہے، جب تک زندہ ہیں، کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے سکھر کے روپڑی اسٹیڈیم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن بہت اہم ہیں، منزل پر پہنچنے کیلئے کانٹوں پر چلنا پڑتا ہے، جب کانٹوں پر چل کر منزل پر پہنچو، تو اس کی خوشی اور ہوتی ہے، بھٹو نے اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کیلئے اقتدار مانگا تھا، بھٹو بننے کیلئے تختہ دار پر چڑھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کی تباہی ہے، جب تک زندہ ہیں، کوئی کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا، ہم نے اپنی جانیں اقتدار کیلئے نہیں دیں، وہ ڈیم کبھی نہیں بنے گا، جو ملک کی معیشت تباہ کر دے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل بہت ہیں، مسائل کو پارلیمنٹ حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاسی بلائیں گھوم رہی ہیں، عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، چارٹرڈ جہاز میں عمرے پر جانے والے غریب کی بات کرتے ہیں، آج پیپلز پارٹی کے خلاف سب اکٹھے ہو گئے ہیں، مفادات کیلئے مخالفین مل گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش