0
Friday 22 Jun 2018 21:33

شاہ محمود قریشی دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے عون بپی جیسے کارکنوں کے تحفظات دور کریں، جہانگیر ترین

شاہ محمود قریشی دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے عون بپی جیسے کارکنوں کے تحفظات دور کریں، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا، شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دوں گا، لیکن جواب دینے کے قابل کوئی چیز بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا، پارٹی کیساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے لیے کوئی دھرنا دینا چاہے تو اس کی مرضی ہے، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، اصول کی سیاست کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنے ضلع اور شہر کے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر منصفانہ طریقے سے معاملات حل کریں کیونکہ دوسروں پر الزام لگانے سے بہتر تحفظات دور کرنا ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلیے جو ہو سکا کروں گا، لودھراں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے عون بپی جیسے کارکنوں کے تحفظات دور کریں، جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نہ کوئی عہدہ مل سکتا ہے نہ میں کوشش کر رہا ہوں، عمران خان کو وزیراعظم بنانے اور تحریک انصاف کو برسراقتدار لانے کے لیے جو ہو سکا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی سیاست پی ٹی آئی نے شروع کی تھی، اب ہمیں دھرنوں پر برا نہیں ماننا چاہیے، ٹکٹوں کے بارے میں ضروری ہے کہ منصفانہ فیصلے کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے زیادہ تر نشستوں پر اچھے امیدوار کھڑے کیے، میں ان میں سے نہیں جو پارٹی کے معاملات میڈیا پر اچھالے، میں باہر آ کر بڑھکیں نہیں مارتا، پارٹی کے اندر بات کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 732892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش