2
Sunday 24 Jun 2018 22:13
ایران کیخلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کیصورت میں

جنگ کے پہلے دن ریاض کیطرف 1000 میزائل فائر ہونگے، جنرل سید یحییٰ صفوی

جنگ کے پہلے دن ریاض کیطرف 1000 میزائل فائر ہونگے، جنرل سید یحییٰ صفوی
اسلام ٹائمز۔ جنرل سید یحییٰ رحیم صفوی نے آج ایران کے شہر شیراز میں دفاع مقدس کے سابقہ فوجی افسران اور نوجوانوں سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کی فوجی، ثقافتی اور معاشی طاقت اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ دشمنوں کو علم ہونا چاہیئے کہ ایران اس خطے کی بڑی طاقت ہے اور اس خطے کا کوئی بھی مسئلہ ایران کے بغیر قابل حل نہیں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ہمارے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا سوچ رہا ہو تو اسے علم ہونا چاہیئے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگ کی صورت میں پہلے ہی دن ایران کی طرف سے 1000 میزائل ریاض میں واقع ان کے شاہی محلوں کو نشانہ بنائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس قسم کا کوئی کام نہیں کریں گے۔ جنرل سید یحییٰ رحیم صفوی نے حزب اللہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج حزب اللہ لبنان کے پاس 80 ہزار سے زائد میزائل موجود ہیں اور یہ صیہونی حکومت کیلئے مستقل خطرہ ہیں۔ امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار پوری دنیا میں پوری طاقت کے ساتھ موجود ہیں اور یہ انقلاب اسلامی کے ثقافتی اور فکری اثر و رسوخ کی علامت ہے۔
خبر کا کوڈ : 733383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش