0
Monday 9 Jul 2018 12:24

سعودی عرب، پولیس چوکی پہ نامعلوم افراد کے حملے میں 2 افراد ہلاک

سعودی عرب،  پولیس چوکی پہ نامعلوم افراد کے حملے میں 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق صوبہ قصیم کے شہر بریدہ میں 3 کار سوار حملہ آوروں نے فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک فوجی افسر اور دوسرا غیر ملکی شہری ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے تاہم اس کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 736695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش