0
Wednesday 18 Jul 2018 18:21

ہم باصلاحیت اور دیانتدار امیدوار سامنے لائے ہیں، سراج الحق

ہم باصلاحیت اور دیانتدار امیدوار سامنے لائے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما سراج الحق کی جانب سے عوام کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے جھانسے میں نہ آئیں، سیاسی جماعتوں کی طرح ہم بڑے بڑے دعوے اور جھوٹے وعدے نہیں کرتے بلکہ ہم باصلاحیت اور دیانتدار امیدوار سامنے لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اخلاق کی دولت سے مالا مال ہیں اور عوام ہی ان امیدواروں کا اثاثہ ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے نے ایسے امیدوار  میدان میں اُتارے ہیں جو عوام کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، ان امیدواروں کو ووٹ ملیں گے تو یہی پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کرپٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کی بجائے اہل لوگوں کو ووٹ دیں، عوام اس بار کسی کے دھوکے یا فریب میں نہ آئیں بلکہ کتاب پر مہر لگائیں۔ ایم ایم اے ہی ملک میں نظام مصطفی(ص) نافذ کرے گی جس میں ملک کے تمام بحرانوں کا حل موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 738565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش