0
Sunday 22 Jul 2018 16:22

دہشت گردی کی حالیہ وارداتیں انتخابات ملتوی کروانے کی بیرونی سازش ہے، ملی مسلم لیگ

دہشت گردی کی حالیہ وارداتیں انتخابات ملتوی کروانے کی بیرونی سازش ہے، ملی مسلم لیگ
اسلام ٹائمز۔ اﷲ اکبر تحریک کے نامزد اور ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار برائے این اے 109 شیخ فیاض احمد نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، وطن عزیز پاکستان کو لٹیروں اور ڈاکوؤں سے بچانے کیلئے قوم میں شعور بیدار کریں گے، 25 جولائی کو کرسی پر مہر لگا کر عقیدہ ختم نبوت پر وار کرنے والوں کو جواب دینا ہے، حلقہ میں ڈور ٹو ڈور مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، این اے 109 میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، دہشت گردی کی حالیہ وارداتیں انتخابات ملتوی کروانے کی بیرونی سازش ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملی مسلم لیگ کے امیدوار کا کہنا تھا کہ اسلام اور وطن عزیز کا تحفظ کریں گے، معیشت بہتر کریں گے، ہم نے ملک بھر میں امیدوار کھڑے کر دئیے، ہم الیکشن کا معرکہ انشاء اﷲ جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم حافظ محمد سعید کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کردار ادا کرے۔ دوسری جانب اﷲ اکبر تحریک کے حلقہ این اے 107 فیصل آباد کی امیدوار رابعہ مختار شیخ نے کہا ہے کہ سیاست میں رسول کریم ﷺ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں، ہم نے خدمت کا کام بھی دین اور ایمان کے جذبوں سے کیا، سیاست بھی اسی طرح کریں گے، نظریہ پاکستان کی بنیاد پر پہلے بھی قوم متحد ہوئی، آج بھی اسی بنیاد پر ملک میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کریں گے، ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 739470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش