0
Monday 23 Jul 2018 14:29

پشاور، الیکشن سکیورٹی کیلئے پولیس نے نئی روایت قائم کردی

پشاور، الیکشن سکیورٹی کیلئے پولیس نے نئی روایت قائم کردی
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے انتخابات 2018ء کی سکیورٹی کیلئے نئی روایت قائم کرتے ہوئے پولیس افسران سے ایمانداری کے ساتھ دینے انجام دینے کا حلف لے لیا۔ گذشتہ روز پولیس لائن پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں سی سی پی او پشاور قاضی سمیت ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال اور دیگر ایس پیز ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اووز نے شرکت کی۔ اس دوران سی سی پی او قاضی جمیل الرحمٰن نے پولیس افسروں سے حلف لیا کہ وہ انتخابات کے دوران بلا خوف و خطر ڈیوٹی سر انجام دینگے اور وہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دینگے اور وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 739707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش