0
Monday 22 Apr 2024 13:52

کشمیر میں بھارتی پارلیمانی انتخابات کو لیکر کشمیری رہنما شیبان عشائی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
شیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک نشست کے دوران شیبان عشائی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ’بھارتی عام انتتخابات اور کشمیر‘ ساتھ ہی ساتھ بی جے پی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی اور کالے قوانین کی منسوخی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی انتخابی ریلیوں کے دوران کھلے عام مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بے جے پی کو جھوٹ دے رکھی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں خاص طور پر مودی مخالف پارٹیوں پر شکنجہ کسا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ شیبان عشائی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بی جے پی، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے فریب کاری اور جھوٹ کے دھوکہ میں نہ آئیں۔ پارلیمانی انتخابات میں ہماری جیت سے اہم بی جے پی حکومت کے خلاف ہمارا اٹھ کھڑا ہونا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ آف انڈیا کا فیصلہ غیر آئینی اور فراڈ ہے، جو قابل تسلیم نہیں ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1130186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش