0
Wednesday 1 Oct 2014 22:55
وہ وقت دور نہیں جب شہری حکمرانوں پر تشدد کرینگے

علامہ طاہرالقادری کا دھرنے کو ملک گیر احتجاج میں تبدیل کرنیکا اعلان

اب ہمارے 2 نعرے ہوں گے، گو نواز گو اور گو نظام گو، ظالمانہ نظام کو ختم کرینگے
علامہ طاہرالقادری کا دھرنے کو ملک گیر احتجاج میں تبدیل کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عید الاضحٰی کے بعد انقلابی دھرنے کو ملک گیر احتجاج میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب اس دھرنے کو ملک گیر تحریک بنانا ہوگا، انقلابی دھرنے کو گھر گھر پہنچانا ہوگا، دھرنے کو گلی گلی شہر شہر میں پہنچانا ہوگا، مظلوم آواز بلند کرنے کے لئے انقلاب مارچ کے دھرنے میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو معلوم ہے کہ حکمران انہیں کچھ نہیں کہیں گے، ملک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے اور دہشتگردی کی انتہا ہوگئی ہے، کوئی چوری پولیس کے سپورٹ کے بغیر نہیں ہوسکتی ہے، جس ملک سے عدل و انصاف اٹھ جائے اس ملک کا باقی رہ جانا ممکن نہیں ہوتا۔ 
طاہر القادری نے اعلان کیا کہ عید الاضحٰی کے بعد لوگوں کا سمندر لے کر شہر شہر جاؤں گا، دھرنا ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہوگا، نون لیگ کے ایم پی اے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے تو وہاں گو نواز گو کے نعرے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہاں ہے جمہوریت جو غریبوں کو علاج مہیا کرے، کیا جمہوری حکومت نے عوام کو تعلیم دی؟ جی ڈی پی میں تعلیم کا حصہ کسی نے بڑھایا ہے؟ جو نظام عوام کو تحفظ نہیں دے سکتا، اس پر قوم کیوں اعتماد کرے، جی ڈی پی میں کم از کم 10 سے 12 فیصد تعلیم پرخرچ ہونا چاہئے، تعلیمی ایمرجنسی لگا کر تعلیم پر 20 فیصد حصہ بڑھانا چاہیئے، جمہوریت کا فرض ہے لوگوں کو انصاف ملے، ہمیں ایسا نظام چاہیئے جہاں ظلم نہ ہو ۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران طاہرالقادری نے کسانوں کے ساتھ اظہار ہکجہتی بھی کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک تھا جیسے تباہ کر دیا گیا، آج پنجاب کا کسان سڑکوں پر آگیا ہے، ایک ایکڑ میں کسان کو ساڑھے 22 ہزار کا نقصان ہوتا ہے، انقلاب مارچ میں کسانوں نے کپاس کو بھی آگ لگا دی۔

دیگر ذرائع کے مطابق علامہ طاہرالقادری نے عید کے بعد ہر شہر میں دھرنوں اور انقلابی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم نظام کو مار دیں گے، وزیراعظم کے دورے کے موقع پر وزیرآباد میں گو نواز گو کے نعرے لگے، مظاہرین پر تشدد کیا گیا، وہ وقت دور نہیں جب عوام حکمرانوں پر تشدد کریں گے، اب ہمارے دو نعرے ہوں گے، ایک گو نواز گو اور دوسرا گو نظام گو۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورا ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، جس ملک میں عدل و انصاف نہ ہو اس کا باقی رہنا ممکن نہیں، اُمید کی آخری کرن اب انقلاب مارچ رہ گیا ہے، عید کے بعد ہر شہر میں تحریک چلے گی، لاکھوں افراد لے کر آپ کے شہروں میں آؤں گا، مظلوموں کے ہر شہر کو دھرنے میں بدلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ظالم نظام کو مار دیں گے، آئندہ کا پورا لائحہ عمل جلد بتاؤں گا، ہوسکتا ہے رات 10 بجے اہم اعلان کروں، شہر شہر دھرنا، انقلابی مارچ ہوگا، وزیر آباد میں سیلاب متاثرین نے ‘‘گو نواز گو’’ کا نعرہ لگایا، نون لیگی ایم پی اے اور پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا، وہ وقت دور نہیں جب شہری حکمرانوں پر تشدد کریں گے۔ طاہر القادری نے کہا کہ اب ہمارے 2 نعرے ہوں گے، گو نواز گو اور گو نظام گو، ظالمانہ نظام کو ختم کریں گے، نظام کا پتلا بناکر اپنے ہاتھ سے آگ لگاؤں گا، پاکستان زرعی ملک ہے، جسے برباد کر دیا گیا، دھرنے میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کپاس جلائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 412761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش