0
Wednesday 1 Oct 2014 01:13
خونی انقلاب میں آخری رکاوٹ میں ہوں

ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، حکومت امتحان نہ لے، علامہ طاہرالقادری

جب یہ دھرنا تحریک میں تبدیل ہوگا تو شہر شہر انقلاب ہوگا
ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، حکومت امتحان نہ لے، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے صبرکا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، حکومت امتحان نہ لے، جب یہ دھرنا تحریک میں تبدیل ہوگا تو شہر شہر انقلاب ہوگا۔ اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دھرنے نے قوم کے بچے بچے کو شعور دیا ہے، اسکول کے کلاس روم میں گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں، دھرنے کے باعث قوم اپنے آئینی حقوق سے روشناش ہوئی، اس  وقت لاہور چیمبر آف کامرس  میں گو نواز گو کے نعرے بلند ہو رہے ہیں، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسان کل پورے پنجاب کو بلاک کر دیں گے، اپنے حقوق کے لئے کل ہاری اور کسان بھی نکلیں گے، دھرنوں نے عام آدمی کو آرٹیکل 62 اور 63 کا شعور دیا۔ انہوں دھرنے کے شرکاء سے کہا کہ آپ نے حقیقی انقلاب کی تاسیس رکھ دی ہے، آپ جب بھی جائیں گے آپ کا سر فخر سے بلند ہوگا، انقلاب مارچ کا عظیم تاریخی نتیجہ یہ ہے کہ آج کابینہ میں بجلی کے اضافی بلوں پر بات ہو رہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب انقلاب اپنے آخری لمحہ میں ہوگا۔ 
علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، حکومت امتحان نہ لے، گھر بیٹھے کارکنوں کو پولیس تنگ کر رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ماڈل ٹاون جیسی مثال نہیں ملتی ہے، اگر قوم 2013ء کے انتخابات میں لبیک کہہ دیتی تو آج یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ دھرنا تحریک میں تبدیل ہوگا تو شہر شہر انقلاب ہوگا تب دنیا دیکھے گی انقلاب کیا ہوتا ہے، جب اعلان کروں گا گلی گلی دھرنا ہوگا، خونی انقلاب میں آخری رکاوٹ میں ہوں، وہ وقت آنے سے پہلے حکمران مستعفی ہوجائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مجھے گنبد خضرا کی کی قسم میں اپنی جنگ نہیں لڑھ رہا ہوں میں کروڑوں پاکستانیوں کی جنگ لڑھ رہا ہوں، ہم غریبوں کی حق کی جنگ لڑھ رہے ہیں، قوم کو وہ نظام دینا ہے جو ملک کو بدل دے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں دھرنا تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، طاہر القادری کہتے ہیں کہ ظلم بند نہ ہوا تو اعلان جنگ کرسکتا ہوں، غریبوں کو حق دلانے تک جنگ لڑیں گے، خورشید شاہ نے کہا نواز شریف از خود مستعفی ہوجائیں۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ظلم بند نہ ہوا تو گوجرہ اور بھکر میں اعلان جنگ کرسکتا ہوں، گھروں پر بیٹھے کارکنان کو پولیس پریشان کر رہی ہے، وہ وقت آسکتا ہے جب ہر شہر ميں دھرنا ہوسکتا ہے، ہر شہر کا رہائشی ظلم کیخلاف آواز اٹھائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2013ء کے لانگ مارچ نے بچے بچے کو آئین سکھا دیا، پیپلزپارٹی والے کارکنان بچانے کيلئے جلسہ کر رہے ہیں، خورشید شاہ کہتے ہیں نواز شریف ازخود مستعفی ہوجائیں، ان کے بیان پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وہ مڈٹرم الیکشن کا ماحول بنا رہے ہیں۔ سربراہ پی اے ٹی کہتے ہیں کہ پورے پاکستان ميں دھرنا تحريک بن جائے گا، جب وقت آئے گا تو شہر شہر دھرنا ہوگا، پھر دنیا دیکھے گی انقلاب کیسے آتا ہے، شہریوں کو حق کیلئے گھر سے باہر نکالوں گا، پورے ملک میں انقلاب کا طوفان آئے گا، غریبوں کو حق دلانے تک جنگ لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 412554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش