1
0
Tuesday 1 Apr 2014 16:51

پشاور، آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کے سہ روزہ اجلاس کا احوال

پشاور، آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کے سہ روزہ اجلاس کا احوال
رپورٹ: ایس اے زیدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ’’تعلیم و تربیت‘‘ سال 2013-2014 کی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس پشاور میں جامعہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) میں منعقد ہوا۔ جس میں آئی ایس او کی مرکزی کابینہ سمیت تمام ڈویژنز کے مسولین نے شرکت کی۔ اجلاس میں علمائے کرام اور سابقین آئی ایس او نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔ اجلاس کے پہلے روز پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ تعرفی نشست کا آغاز ترانہ کے بعد ہوا۔ مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اطہر عمران طاہر نے ابتدائی کلمات سے اس اہم سہ روزہ اجلاس کی باقاعدہ کارروائی شروع کی۔

واضح رہے کہ مجلس عاملہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہے۔ جس کا اجلاس ہر تین ماہ میں کم ازکم ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔ پشاور میں منعقد ہونے والی دوسرے اجلاس عاملہ کے پہلے روز کی نشست سے خطیب جامعہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) علامہ عابد حسین شاکری نے خطاب کیا۔ اجلاس کے دوسرے روز کے آغاز میں ڈویژنل کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں۔ جس کے بعد ڈویژن اور مرکز کی پہلی سہ ماہی کا احتساب کیا گیا۔ ڈویژن نے مرکز سے جنرل اور شعبہ جاتی امور پر سوالات کئے، آراء پیش کیں اور کمزوریوں کی طرف متوجہ کیا۔ علاوہ ازایں سابقین آئی ایس او اور علماء کرام نے شرکاء سے گفتگو کی۔

اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی نے آئی ایس او کے تربیتی ادارہ ’’المہدی‘‘ کے حوالے سے خطاب کیا۔ رکن نظارت اور سابق مرکزی نائب صدر آئی ایس او روزی علی نے مجلس نظارت کے فیصلہ جات پر روشنی ڈالی۔ سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اعجاز ملک نے آئی ایس او سابقین کے حوالہ سے مجلس عاملہ کو بتایا۔ رکن نظارت اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان ناصر عباس شیرازی نے مجلس عاملہ کے ارکان سے ’’ارتقاء آئی ایس او میں حائل اندرونی اور بیرونی مشکلات‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔ علاوہ ازیں اجلاس عاملہ میں عدیل علوی کو نیا مرکزی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

اجلاس کے تیسرے اور آخری روز مرکز کی جانب سے اگلی سہ ماہی کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدور آئی ایس او پاکستان علامہ سید حسنین گردیزی اور سید حسن زیدی نے ارکان عاملہ سے خطاب کیا۔ پشاور میں منعقد ہونے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سہہ روزہ اجلاس میں گوجرانوالہ، گلگت، کراچی، بلتستان، حیدر آباد، آزا کشمیر، فیصل آباد، لاڑکانہ، پارا چنار آرگنائزنگ کمیٹی، لاہور، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، ساہیوال، جموں، سکھر، ملتان، نصیر آباد، پشاور، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، راولپنڈی، دادو، نوابشاہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژں کے نمائندوں کے علاوہ مرکزی کابینہ نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 367843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم،
ماشاءاللہ۔
ہم مسلمان ہیں۔ ہم کو اسلامی کیلنڈر اپنانا چاہیے۔ خاص طور سے، جب آپ قوم کے مصلحین ہوں تو اور بھی ضروری ہے۔
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش