0
Friday 18 Apr 2014 22:59

مظفرنگر فسادات کے 13 ملزمین گرفتار، سپریم کورٹ کے حکم سے قانونی کارروائی میں تیزی

مظفرنگر فسادات کے 13 ملزمین گرفتار، سپریم کورٹ کے حکم سے قانونی کارروائی میں تیزی
اسلام ٹائمز۔ بھارت ریاست یو پی مظفرنگر فسادات کے سلسلہ میں کم سے کم 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہےِ، پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ ریاستی حکومت کو قانون کی کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد میں قتل کے دو ملزم، پتھراؤ معاملے کے 4 ملزم اور 7 دیگر ملزمین کو شاہ پور اور کوتوالی حلقہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، فساد معاملات کی جانچ کرنے والی خصوصی ٹیم کے مطابق تقریباً 800 افراد اجتماعی آبروریزی اور قتل کے معاملات میں ملوث پائے گئے تھے اور ان میں سے زیادہ تر افراد فرار ہیں، قطبہ قتل کے معاملے میں 50 ملزمین میں سے صرف 3 کو گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ گاؤں میں فسادیوں نے ایک خاتون سمیت 8 لوگوں کو قتل کردیا تھا اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 374289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش