0
Tuesday 14 Oct 2014 20:26

اوباما میں لیڈروں والے جذبے کا فقدان ہے ،سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا

اوباما میں لیڈروں والے جذبے کا فقدان ہے ،سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق وزیرِ دفاع اور سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پینیٹا نے امریکی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط حکمت عملی سے مختلف ملکوں میں شدت پسندوں کو سر اٹھانے کا موقع ملا، لیون پینیٹا نے اپنی کتاب میں صدر براک اوباما کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما اپنی سمت کھو چکے ہیں، وہ مخالفین کے سامنے چپ رہتے اور جنگ سے گریز کرتے ہوئے مواقع ضائع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ درست نہیں تھا، امریکی انخلا کے بعد شدت پسند تنظیم داعش کو ابھرنے کا موقع ملا، پینیٹا نے کہا کہ اوباما میں لیڈروں والے جذبے کا فقدان ہے اور وہ زبانی باتوں پر زیادہ دھیان دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش