0
Thursday 2 Oct 2014 19:01

آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر سے ایم ڈبلیو ایم اور اے ٹی آئی کے وفد کی ملاقات

آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر سے ایم ڈبلیو ایم اور اے ٹی آئی کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر ارحم قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ آفس میں مرکزی کابینہ اور لاہور ڈویژن کے کارکنان سمیت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور حیدری سے ملاقات کی۔ انہوں نے نو منتخب مرکزی صدر کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری کا کہنا تھا کہ طلباء تنظیموں میں رابطہ کے فقدان کو کم ہونا ہو گا اور طلباء برادری کو ملکی مفاد کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہئے قیام پاکستان کیلئے طلباء کا کلیدی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ارحم قادری نے آئی ایس او کے مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں طلباء رہنماؤں نے مشرکہ مسائل پر گفتگو کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے سال میں طلباء کے حقوق، استحکام پاکستان اور باہمی رواداری کے لئے ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ متحدہ طلباء محاذ تمام طلباء تنظیموں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو طلباء کے حقوق کے اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ بعد ازاں مجلس وحدت مسلیمین پنجاب کے ایک وفد نے بھی مرکزی صدر تہور حیدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وحدت مسلیمین پنجاب کے پولیٹکل سیکرٹریٹ کے انچارج باقر حسین جعفری نے مرکزی صدر کو گلدستہ پیش کیا اور نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ملت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 412926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش