0
Wednesday 27 Aug 2014 17:50

پاکستان میں کیرئیر گائیڈنس کی کمی ہے، اطہر عمران

پاکستان میں کیرئیر گائیڈنس کی کمی ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کیرئیر گائیڈنس کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ معیاری کیرئیر گائیڈنس سکولوں اور کالجز کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہونہار طلباء اپنے مستقبل کا فیصلہ ٹھیک نہیں کر پاتے پاکستان میں کیرئیر گائیڈنس کے ادارے نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں نوجوان اپنے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتے ہیں، تعلیمی اداروں کی ضرورت و اہمیت کے ساتھ ساتھ کیرئیر گائیڈنس اداروں کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کو اچھی گائیڈ لائن مل جائے تو وہ معاشرے کے مفید شہری ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ کنونشن جس کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا میں کیرئیر گائیڈنس کے حوالے اسٹالز لگائے جائیں گے، جن سے طلباء کو اپنے مستقبل سنوارنے میں رہنمائی حاصل ہو گی نوجوانوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ بہتر گائیڈنس فراہم کر کے معاشرہ کو مفید بنایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 406915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش