0
Sunday 13 Apr 2014 23:51

عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا ہنگامی اجلاس، 15 اپریل کو دھرنا دینے کا اعلان

عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا ہنگامی اجلاس، 15 اپریل کو دھرنا دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس مرکز اہل سنت اسکردو میں منعقد ہوا۔ جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ 15 اپریل کو دھرنا ہوگا اور اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ گلگت بلتستان انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکا ر ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ دھرنا، احتجاج اور ہڑتال جمہوری دور میں عوام کا بنیادی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ گندم سبسڈی کے خاتمے کی تحریک کے خلاف طاقت کا استعمال حکومت کی تابوت میں آخری کیل ہوگا۔ 67 سالوں سے ہم ذلت سے جیتے رہیں اب عزت سے مریں گے۔ اجلاس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 15 اپریل کو بلتستان بھر میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز کیا جائے گا اور دھرنا ہر حال میں ہوگا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان گندم سبسڈی کو بحال کر کے دم لے گی اور عوامی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر انتظامیہ ہمیں دھمکیوں کے ذریعے ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتی ہے تو یہ انتظامیہ کی بھول ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 372473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش