0
Wednesday 29 Oct 2014 23:14
مسلم لیگ نون میں بھی "گو نواز گو" کے نعرے لگ رہے ہیں

اس وقت ملک پر نون لیگ کی نہیں، ایک خاندان کی حکمرانی ہے، ذوالفقار کھوسہ

اس وقت ملک پر نون لیگ کی نہیں، ایک خاندان کی حکمرانی ہے، ذوالفقار کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ وزيراعلٰی پنجاب کے سابق مشير کہتے ہيں کہ حقيقی کارکنوں کو نظر انداز کرنے سے اب پارٹی کے اندر بھی حکومت مخالف نعرے لگ رہے ہیں، اس وقت ملک پر نون لیگ کی نہیں، ایک خاندان کی حکمرانی ہے۔ شریف برادران کیلئے ایک اور دھچکا، جو پارٹی لیڈر کبھی مشیر خاص تھے، اب حریف بننے کی ٹھان چکے ہیں۔ ذوالفقار کھوسہ کمر کس کر سامنے آگئے ہیں اور فارورڈ بلاک کی کوششیں اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے شکوہ کيا کہ شريف برادران نے کارکنوں کی قدر نہيں کی، آمريت کے دور ميں دھکے کھانے والوں کو مسلم ليگ نون کی حکومت ميں بھی دھتکارا جا رہا ہے۔ ذوالفقار کھوسہ کہتے ہيں کہ قيادت نے قربانياں دينے والوں کی بجائے وفادارياں بدلنے کو نوازا، اسی لئے آج پارٹی ميں نواز شريف کی مخالفت ميں نعرے بلند ہو رہے ہيں۔ ذوالفقار کھوسہ نے واضح کيا کہ وہ کسی دوسری جماعت ميں شامل نہيں ہو رہے، ناراض ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی خواہش پر فارورڈ بلاک کی قيادت سنبھالی، کوشش ہے کہ اس دوران تمام مسلم ليگی دھڑے ايک پليٹ فارم پر بھی اکٹھے ہوجائيں۔
خبر کا کوڈ : 417158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش