0
Wednesday 22 Oct 2014 18:23

ڈاکٹر قمر علی رضا آئی ایس او ملتان کے نئے ڈویژنل صدر منتخب

ڈاکٹر قمر علی رضا آئی ایس او ملتان کے نئے ڈویژنل صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 40واں سالانہ سفیران ولایت ڈویژنل کنونشن جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں پہلے دن اجلاس عمومی منعقد ہوا، جس میں یونٹ اور ڈویژن نے اپنی کارکردگی پیش کی۔ بعد ازاں شب شہداء کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل اور رکن ذیلی نظارت علامہ اقتدار نقوی، سابق ڈویژنل صدور فضل نقوی، فرخ مہدی، جواد جعفری، اختر خان، سید قمر عباس زیدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں خانوادگان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اسکاوٹ سلامی دی گئی۔آخر میں مہمانوں اور شرکاء میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ نومنتخب صدر سے مرکزی نمائندہ شکیل حیدر نے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 415962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش