0
Thursday 17 Apr 2014 13:30

حکومت اور طالبان مذاکرات ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار

حکومت اور طالبان مذاکرات ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا مرحلہ ایک بار پھر جنگ بندی کے ایشو پر غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے کچھ گروپ غیر سنجیدہ رویے سے حکومت کو آپریشن کے آپشن پرمجبور کر رہے ہیں۔ طالبان اور حکومت کے درمیان جب مذاکرات کا مرحلہ شروع ہوا تو بیشتر حلقوں نے اسے تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف قرار دیا، طالبان کی دہشت گردی سے متاثر بیشتر فریقوں نے کمیٹیوں کی فارمیشن کو ہی غلط قرار دیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ غیر سنجیدہ جنگجوں سے مذاکرات مسائل کو بڑھانے کے مترادف ہیں۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے ارکان آج بھی بضد ہیں کہ قبائلی علاقے کے یہ لوگ پاکستان سے مخلص ہیں، انکو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا کوئی بھی جواز پیش کریں، اصل امتحان طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا ہے، جنکا دعوٰی تھا کہ حکومت میں شامل کچھ حلقے مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 373843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش