0
Sunday 19 Oct 2014 11:09

مسلم لیگ ق کا جماعتی شناخت بچانے کیلئے الگ سے جلسے کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق کا جماعتی شناخت بچانے کیلئے الگ سے جلسے کرنے کا فیصلہ
لاہور سے ٹی ایچ شہزاد کی رپورٹ

مسلم لیگ ق نے اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لئے عاشورا کے بعد اپنے الگ سے جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق اب ایسے لگتا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی ذیلی جماعت بن کر رہ گئی ہے اور عوامی تحریک میں ضم ہو چکی ہے، جس سے جماعت کی اپنی شناخت ماندہ پڑتی جا رہی ہے، جس کے لئے ضروری ہے کہ الگ سے اپنی افرادی قوت کا مظاہرہ کیا جائے۔ رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ آج کا مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ مشترکہ ہو گا جس میں ق لیگ سمیت عوامی تحریک کی اتحادی جماعتیں بھرپور شرکت کریں گی جبکہ اس جلسے کے بعد مسلم لیگ ق اپنے الگ سے جلسے کرے گی۔

اس حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ نون کے علاوہ تمام لیگوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جب ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مسلم لیگ ق کی رہنما آمنہ الفت سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا مسلم لیگ ق پاکستان عوامی تحریک سے راہین جدا کر رہی ہے، تو آمنہ الفت کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں، ق لیگ اور پاکستان عوامی تحریک اتحادی ہیں اور ہمارا اتحاد قائم رہے گا، البتہ اپنی پارٹی ساکھ بچانے کے لئے ہماری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم الگ سے جلسے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورا کے بعد یہ سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کے لئے ہم دیگر مسلم لیگ کے دھڑوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 415350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش