0
Tuesday 24 Jun 2014 08:57
عراقی فوج نے دہشت گردوں کیجانب سے بیجی آئل ریفائنری پر تازہ ترین حملہ پسپا کر دیا

داعش کا مقصد دولت اسلامیہ کا قیام نہیں بلکہ اسلامی ممالک کی دولت لوٹنا ہے

داعش کا مقصد دولت اسلامیہ کا قیام نہیں بلکہ اسلامی ممالک کی دولت لوٹنا ہے
رپورٹ: ابو کرار

عراقی فوج کے ترجمان جنرل قاسم عطا نے دعوی کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی جانب سے بیجی آئل ریفائنری پر تازہ ترین حملوں کو پسپا کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی اسپیشل فورسز نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے آئی ایس آئی ایل کے ایک اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حالیہ عرصہ میں دہشت گرد گروہ کی جانب سے مذکورہ آئل ریفائنری پر متعدد حملے کئے گئے جنہیں عراقی افواج نے پسپا کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس آئی ایس کی جانب سے اس آئل ریفائنری پر حملوں کا آغاز 11جون 2014ء کو کیا گیا، جب 60 گاڑیوں پر سوار بیرونی طاقتوں کے آلہ کار دہشت گردوں نے بیجی شہر پر ہلہ بول دیا، اس دوران انہوں نے بیجی آئل ریفائنری پر پہلا حملہ کیا، حملے سے قبل علاقہ معززین کے ذریعہ آئل ریفائنری پر تعینات پولیس اہلکاروں اور گارڈز کو پیغام بھیجا کہ آپ ہتھیار ڈال دیں، تاہم عراقی فوج کی شہر میں آمد پر دہشت گرد دم دبا کر بھاگ نکلے۔

18 جون کو ایک مرتبہ پھر دہشت گرد بیجی آئل ریفائنری پر حملہ آور ہوئے، مارٹر اور مشین گنوں کے ساتھ لیس حملہ آوروں کو فوج کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور 40 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ 19 جون کو عراقی فوج نے آئل ریفائنری پر مکمل کنٹرول کا دعوی کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ، اسرائیل، قطر، ترکی اور سعودی عرب کے ایماء پر عراق کا امن تہہ و بالا کرنے والے یہ دہشت گرد آئل ریفائنری پر ہی کیوں اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں، تھوڑی سی عقل و فہم رکھنے والا انسان بھی جواب دے سکتا ہے کہ اس نام نہاد دولت اسلامیہ عراق والشام کا مقصد دولت اسلامیہ کا قیام نہیں بلکہ اسلامی ممالک کی دولت کو لوٹنا اور اسلام کے چہرہ کو مسخ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش