0
Wednesday 30 Jul 2014 00:10

ترک وزیراعظم کا یہودی تنظیم کا امن ایوارڈ واپس کرنیکا اعلان

ترک وزیراعظم کا یہودی تنظیم کا امن ایوارڈ واپس کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے امریکی یہودی تنظیم کی جانب سے ملنے والے امن ایوارڈ کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ رجب طیب اردگان کو 2004ء میں "امریکن جیوش کانگریس" نے مشرق وسطٰی میں امن کے لیے خدمات پر یہ ایوارڈ دیا تھا۔ واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ صیہونی جارحیت کی وجہ سے ترک وزیراعظم کے یروشلم کے خلاف سخت مُوقف پر امریکن جیوش کانگریس کی جانب سے اردگان سے ایوارڈ واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جیوش کانگریس کی جانب سے ایوارڈ کو دس سال ہوگئے ہیں۔ امریکہ میں ترکی کے سفیر نے امریکن جیوش کانگریس کے صدر جیک روزن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ترک وزیراعظم ایوارڈ واپس کرنا چاہتے ہیں۔ ترک سفیر کی جانب سے جیک روزن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رجب طیب اردگان کو ایوارڈ واپس کرکے خوشی ہوگی۔

یاد رہے کہ اردگان کے سخت بیانات کے باعث امریکن جیوش کانگریس کے صدر جیک روزن نے ان کو دنیا کا سب سے زیادہ اور سخت اسرائیل مخالف رہنما قرار دیا تھا۔ امریکن جیوش کانگریس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ترکی کے وزیراعظم کو مشرق وسطٰی میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں اور یہودیوں کی حفاظت کے لیے ان کے عزائم پر "امن ایوارڈ" دیا گیا تھا۔ امریکہ میں ترک سفیر کی جانب سے جیوش کانگریس کو یہ خط 27 جولائی کو لکھا گیا تھا جو کہ منگل کے روز منظر عام پر آیا ہے۔ صیہونی ریاست کی جانب سے 8 جولائی سے غزہ پر جاری جارحیت میں اب تک 1100 سے زائد افراد نشانہ بن چکے ہیں جس کے باعث صیہونی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر عوامی احتجاج کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سربراہان اور دیگر عہدیداروں کی مذمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 402120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش