0
Friday 28 Feb 2014 15:04

ایف بی آئی نے 9/11 سے 8 سال قبل اسامہ تک رسائی حاصل کر لی تھی

ایف بی آئی نے 9/11 سے 8 سال قبل اسامہ تک رسائی حاصل کر لی تھی
رپورٹ: ٹی ایچ بلوچ

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے ایف بی آئی نے اسامہ بن لادن تک رسائی حاصل کرلی تھی۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے القاعدہ میں اپنا ایجنٹ نائن الیون حملوں سے آٹھ سال پہلے ہی داخل کر دیا تھا لیکن ایف بی آئی نے یہ بات نہ صرف امریکی حکومت سے بلکہ نائن الیون حملوں کی تحقیقاتی کمیٹیوں سے بھی چھپائے رکھی اور نائن الیون حملے بھی ہو کر رہے۔ خفیہ ایجنٹ نے اسامہ بن لادن سے ملاقات بھی کی کر لی تھی لیکن نائن الیون حملے ہونے تھے اور ہو کر رہے۔ ساری امریکی پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی، دنیا میں سب سے زیادہ ایجنسیوں کا نیٹ ورک منہ دیکھتا رہ گیا۔ کیا ڈبل ایجنٹ امریکا کے ساتھ ہاتھ کر گیا یا امریکی ایجنسی نے اپنی حکومت کو ہاتھ دکھایا، اسامہ کی کہانی میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس سو ترانوے میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر پہلے حملوں کے ماسٹر مائنڈ عمر عبدالرحمان کے گروپ سے دو لوگوں کو رضامند کر لیا تھا کہ وہ اس کے لیے کام کریں، ان میں سے ایک عمر عبدالرحمان کا ڈرائیور بھی تھا، یہ ایجنٹ عمر عبدالرحمان کا اعتماد اور حوالہ لے کر اسامہ بن لادن تک پہنچ گیا۔ اس ایجنٹ کو ایف بی آئی کے لیے کام کرنے پر رضامند کرنے والا ایف بی آئی کا اہلکار بسیم یوسف تھا، جو اپنی پلاننگ میں کامیاب بھی رہا، لیکن نائن الیون کے بعد وہ خود ایف بی آئی کی نظر میں مشکوک ہو گیا اور دو سال قبل اس نے بھی ایف بی آئی کے خلاف کیس میں اعتراف کیا کہ تیار کردہ ایجنٹ نے دو سال کے اندر ہی القاعدہ کے امریکا اور باہر موجود نیٹ ورک کی انتہائی حساس معلومات فراہم کی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب ایف بی آئی کی اپنی پلاننگ کے تحت ہو رہا تھا لیکن نہ صرف یہ کہ ایف بی آئی حملے روکنے میں ناکام رہی بلکہ اس نے حملوں کے بعد بھی اپنے ڈبل ایجنٹ کا معاملہ نائن الیون حملوں کی تحقیقاتی کمیٹیوں سے چھپائے رکھا۔ نائن الیون حملوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے پہلے ہی ایف بی آئی اور سی آئی اے پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگا رکھے ہیں کہ انہوں نے حملوں کی پلاننگ کا راز حاصل کرنے کے کم از کم دس یقینی مواقع ضائع کیے۔
خبر کا کوڈ : 356457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش