0
Thursday 17 Apr 2014 11:19

سبی میں جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ کرنیوالے 2 افراد کے خاکے جاری

سبی میں جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ کرنیوالے 2 افراد کے خاکے جاری

اسلام ٹائمز۔ سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ کرنے والے دو افراد کے خاکے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جن کی عمریں 20 سے 30 سال ہے اور ان کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپیہ انعام رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 8 اپریل کو سبی ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس میں بم کا خوفناک دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 18 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ جعفر ایکسپریس میں جن دو افراد نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔ ان کے خاکے جاری کر دیئے گئے ہیں اور یہ ایک فوٹیج سے حاصل کئے گئے ہیں۔ ان کی عمریں 20 سے 30 سال ہے اور ان کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپیہ انعام رکھا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 373755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش