0
Wednesday 22 Oct 2014 16:00

آئی ایس او ماہ محرم کے پہلے عشرے کو "کربلا شناسی" کے نام سے منائے گی، تہور حیدری

آئی ایس او ماہ محرم کے پہلے عشرے کو "کربلا شناسی" کے نام سے منائے گی، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے کہا ہے کہ محرم شعائر الہی ہے، اسکی حفاظت کی جائے اور نوجوانوں کا یہ اولین فرض ہے کہ پیغام کربلا جس میں حماسیت، شجاعت اور شہادت کا پیغام ہے، کو لوگوں میں اجاگر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امسال آئی ایس او ماہ محرم کے پہلے عشرے کو کربلا شناسی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں ملک بھر میں مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔ علماء کرام ڈویژنز میں کربلا شناسی کے حوالے گفتگو کریں گے۔ ماہ محرم میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر امامیہ اسکاؤٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے جبکہ ملک بھر میں روز عاشور نماز ظہرین باجماعت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا امسال بھی ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین (ع) عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، جس میں مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں قلوب گرم اور ہدایت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، پس پیغام کربلا جس میں امربالمعروف کا درس ہے، کو پھیلایا جائے اور کربلا سے قلبی و عملی رشتہ کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 415938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش