0
Wednesday 26 Mar 2014 01:17

سعودی عرب کا بشارالاسد کے مخالف شامی اتحاد کو عرب لیگ کی رکنیت دینے کا مطالبہ

سعودی عرب کا بشارالاسد کے مخالف شامی اتحاد کو عرب لیگ کی رکنیت دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے شامی باغیوں پر مشتمل حکومت مخالف اتحاد کو عرب لیگ کی رکنیت دینے کا مطالبہ کردیا۔ شامی باغیوں کے اتحاد کے سربراہ احمد جربہ کہتے ہیں کہ شامی سفارت خانے ہمارے حوالے کیے جائیں۔ کویتی دارالحکومت میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز نے مخالف قومی اتحاد کو عرب لیگ کی رکنیت نہ دینے پر سوالات اٹھائے اور شامی باغیوں کو عرب لیگ کی رکنیت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے لیے شامی باغیوں کو مزید تعاون کی ضرورت پرزور دیا۔ شامی باغیوں کے اتحاد کے سربراہ احمد جربہ نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی خالی نشست بشارالاسد کے لئے پیغام ہے کہ وہ لوگوں کو مارتے رہیں عرب لیگ کی نشست ان کی منتظر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عرب لیگ کی نشست اور شامی سفارت خانہ مخالف قومی اتحاد کو دیئے جائیں، عرب ممالک شام کے بحران کے خاتمے کا وہ حل تلاش کریں جو شامی عوام اور عربوں کا تحفظ کرے۔
خبر کا کوڈ : 365808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش