اسلام ٹائمز۔ علی پور ضلع مظفر گڑھ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے علامہ ثقلین نقوی کی نماز جنازہ حافظ ریاض حسین نجفی نے پڑھائی۔ شہید کو جامعہ دارالہدیٰ محمدیہ میں ان کے والد استاد العلماء علامہ محمد یار شاہ نجفی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔