0
Tuesday 20 Sep 2011 22:41

ملتان،بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے 2 طلباء پر تشدد کیخلاف ساتھی طالب علموں کا احتجاج

ملتان،بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے 2 طلباء پر تشدد کیخلاف ساتھی طالب علموں کا احتجاج
ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دو طلباء کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کیخلاف متاثرہ طالب علموں کے ساتھیوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد تشدد کرنے والے طلباء نے رات گئے ہاسٹلز خالی کروا لئے اور فوٹیج جعلی قرار دیتے ہوئے احتجاجاً کئی گھنٹے تک یونیورسٹی میں دھرنا دیا، اس دوران پولیس کی بھاری تعداد بھی یونیورسٹی میں موجود رہی، تاہم طلباء کچھ گھنٹوں بعد اپنے ہاسٹلز میں واپس چلے گئے، دوسری جانب متاثرہ طالب علم وسیم عباس اور حسن علی ہاسٹل سے چلے گئے، واقعہ کیخلاف آج دونوں متاثرہ طلباء کے ساتھی طلب علموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس پر گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، طالب علم وسیم عباس اور حسن علی پر تشدد کی ویڈیو مختلف نجی ٹی وی چینلز نے نشر بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 100221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش