0
Sunday 25 Sep 2011 12:16

ملکی سلامتی تباہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے، امریکی حکام کا انداز گفتگو توہین آمیز اور ناقابل برداشت، فضل کریم

ملکی سلامتی تباہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے، امریکی حکام کا انداز گفتگو توہین آمیز اور ناقابل برداشت، فضل کریم
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت ملکی سلامتی، خودمختاری اور امن و امان کو تباہ کرنے کے لئے کام کرنے والی سیاسی جماعتوں کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی جائے جو لوگ دہشت گردی کی ترغیب دیں یا ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہو ان کے لئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے۔ وہ ہفتہ کو فیڈرل لاج قصر ناز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی حنیف طیب، طارق محبوب، قاضی شبیر احمد، الحاج محمد رفیع، صوفی ارشدالقادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ استحکام پاکستان مارچ، مہنگائی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کے خلاف 20 نومبر کو کراچی سے راولپنڈی تک ہو گا۔ ٹرین مارچ میں کارکن بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔ 
صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ امریکی حکومت اور ادارے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، امریکی آرمی چیف اور وزارت خارجہ مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور الزام تراشی سے کام لے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائے اور مشترکہ قومی موقف اختیار کرنے کے لئے کل جماعتی سربراہی اجلاس بلائے۔ تاکہ امریکا کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ ہمارے سیاسی امور پر کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں لیکن پاکستان کی سلامتی پاکستان کا دفاع اور پاکستان کی خودمختاری کے لئے ہم سب ایک ہیں۔ 
انہوں نے کہاکہ جنرل مائیک مولن، جنرل پیٹریاس، ہیلری کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کا انداز گفتگو توہین آمیز ہے جس کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ جو سیاسی جماعتیں دہشت گردی میں ملوث ہیں یا دہشت گردی کی حمایت کرتی ہیں اور جن جماعتوں نے اپنے عسکری ونگ بنا رکھے ہیں ان کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہئے، ایسی ہی تنظیموں کی زیادتیوں کے سبب ہزاروں افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں، ایسے سیاستدانوں سے میں گزارش کروں گا کہ وہ سیاست کی نہیں ریاست کی فکر کریں۔ یہ ریاست ہزاروں شہیدوں کی قربانی کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 101287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش