0
Sunday 6 Nov 2022 23:18

نیتن یاہو کو بائیڈن کے ٹیلیفون کا انتظار

نیتن یاہو کو بائیڈن کے ٹیلیفون کا انتظار
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے پارلیمنٹری انتخابات میں "نیتن یاہو" کی فتح کے چند دن گزرنے کے بعد بھی امریکی صدر "جو بائیڈن" نے متوقع صیہونی وزیراعظم کو مبارک باد کا پیغام نہیں بھیجا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل کی پارلیمنٹ "کنسٹ" کی 120 نشستوں کے لئے مقبوضہ فلسطین میں انتخابات ہوئے، جس میں سابقہ صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے سیاسی اتحاد نے مجموعی طور پر 64 سیٹیں حاصل کیں۔ اس غیر معمولی فتح کے بعد ابھی تک امریکی اعلیٰ حکام اور عہدیداروں میں سے صرف یروشلم میں تعینات امریکی سفیر "ٹام نائیڈس" نے نیتن یاہو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی،  جبکہ موجودہ صیہونی وزیراعظم "یائیر لاپیڈ" نے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے شکست کو تسلیم کر لیا۔ اس ضمن میں بہت سے خبررساں اداروں نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان رابطہ کرانے کی کوششیں کی گئی ہیں، لیکن یہ کوششیں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نیتن یاہو کی حالیہ Knesset انتخابات میں جیت کا مطلب یہ ہے کہ بدعنوانی کے کیسز میں ٹرائل ہونے کے باوجود صیہونی صدر کی درخواست پر نتین یاہو کابینہ تشکیل دیں گے۔

کابینہ کی تشکیل کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گا اور اس کے لئے نتین یاہو کے پاس 28 دن کی مہلت ہوگی، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس دفعہ مقبوضہ فلسطین میں کابینہ مذہبی قدامت پسندوں پر مشتمل ہوگی۔ قابل غور بات ہے کہ گذشتہ چند سالوں میں اسرائیل میں انتخابات ایک عام سی بات ہوچکے ہیں اور ہمیشہ ان انتخابات کا نتیجہ کمزور کابینہ کی تشکیل کی صورت میں نکل رہا ہے۔ یہ عدم استحکام بڑی حد تک نیتن یاہو کے سیاسی اتحادیوں کی جانب سے ان کے خلاف بدعنوانی کے کئی مقدمات دائر کیے جانے کے بعد، حمایت نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوئے تھے۔ اس پس منظر کے باوجود نیتن یاہو اب بھی بائیڈن کی مبارک بادی کال کا انتظار کر رہے ہیں، جبکہ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ بائیڈن اس وقت کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں مصروف ہیں۔ یہ انتخاب منگل کو ہونا ہے اور اس کے نتائج ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں کے لیے اہم ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے نیتن یاہو کو فون کرنے اور مبارکباد دینے میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ 2020ء کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بائیڈن کی جیت کے بعد نیتن یاہو نے بائیڈن کو کئی روز کی تاخیر کے بعد مبارک باد دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1023140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش