0
Thursday 24 Nov 2022 00:07

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینا حکومتی بزدلی کی انتہاء ہے، بابر اعوان

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینا حکومتی بزدلی کی انتہاء ہے، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینا حکومتی بزدلی کی انتہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بابر اعوان نے کہا کہ حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ احتجاج کرنا عمران خان اور عوام کا بنیادی حق اور سکیورٹی دینا وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حق ادا کرنے 26 کو آرہے ہیں، کیا تم آئینی ذمہ داری پوری کرو گے۔؟ 
خبر کا کوڈ : 1026480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش