0
Tuesday 4 Oct 2011 18:48

جاپانی قونصل جنرل کی ادارہ نور حق آمد، جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات

جاپانی قونصل جنرل کی ادارہ نور حق آمد، جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں تعینات قائم مقام جاپانی قونصل جنرل Mr.Masamichi Abe نے جماعت اسلامی کراچی کے مرکزی دفتر ادارہ نورحق کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب قونصل Mr.Yuki Ochiai اور پولیٹیکل اسسٹنٹ مظاہر سعید بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نصراللہ شجیع، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم پرویز اور شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن راشد قریشی بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے جاپانی قونصل جنرل کا پرجوش استقبال کیا اور ادارہ نور حق آمد پر بھرپور خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مہمانوں کو تحفے بھی پیش کیے۔ طرفین نے خوش گوار ماحول میں پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستانی اور جاپانی قوم کے دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے جہاں آئین و قانون کی بالادستی ہو اور ہر شہری کو اس کے حقوق میسر ہوں۔ انہوں نے جاپان میں آنے والے حالیہ سونامی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور عظیم سانحے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر جاپانی قوم سے اظہار تعزیت بھی کیا، انہوں نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے موقع پر جاپان کی جانب سے امدادی سرگرمیوں اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ جاپان کے قونصل جنرل نے پاکستان میں عوام کے لئے جماعت اسلامی اور الخدمت کی رفاحی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں جاپانی حکومت کی جانب سے فوری امدادی سرگرمیوں کے آغاز کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی بہبود کے لئے جاپانی حکومت نے پہلے بھی الخدمت کے ساتھ فلاحی منصوبوں پر کام کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 103650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش