0
Sunday 30 Aug 2009 12:05

اسلام آباد،4امریکی مشکوک حالت میں گرفتار،جدید اسلحہ،ہزاروں ڈالر برآمد،تھرتھلی مچ گئی،سفارتی رابطوں پر رہائی

اسلام آباد،4امریکی مشکوک حالت میں گرفتار،جدید اسلحہ،ہزاروں ڈالر برآمد،تھرتھلی مچ گئی،سفارتی رابطوں پر رہائی
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں امریکیوں کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ،تھانہ مارگلہ کے علاقہ جی نائن مرکز سے 4مشتبہ امریکی گرفتار کر لئے گئے،گاڑی کی تلاشی لینے پر جدید ترین اسلحہ اور دس ہزار امریکی ڈالر برآمد،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حکومتی ایوانوں اور امریکی سفارتخانے میں تھرتھلی مچ گئی،تحقیقاتی اداروں کے سینئر افسران اور ایس پی اسلام آباد موقع پر پہنچ گئے ۔پکڑے گئے مشتبہ امریکیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ایس پی ناصر آفتاب نے انکو رہا کرتے ہوئے اسلحہ بھی واپس کر دیا ۔جبکہ برآمد ہونے والے ڈالر پولیس نے مبینہ طور پر دبا لئے. تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس نے جی نائن میں لگائے گئے ناکے سے 4امریکی باشندوں کو گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ لایا گیا تو رہائی کے لیے بڑی بڑی سفارشیں آنا شروع ہو گئیں جبکہ حساس ادارے کی جانب سے بھی دو افسران تھانے میں آئے، جنہوں نے گرفتار ہونے والے امریکیوں کو چھڑوانے کی سفارش کی ۔جس پر ان امریکیوں کو چھوڑ دیا گیا اور اسلحہ بھی واپس کر دیا ۔

خبر کا کوڈ : 10760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش