0
Thursday 20 Oct 2011 09:02

ہلیری آج اسلام آباد پہنچیں گی، پاکستان میں یکطرفہ ایکشن کر کے فوجی تصادم نہیں چاہتے، امریکی وزیر خارجہ

ہلیری آج اسلام آباد پہنچیں گی، پاکستان میں یکطرفہ ایکشن کر کے فوجی تصادم نہیں چاہتے، امریکی وزیر خارجہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔ فوج کے نئے سربراہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی ہے۔ ہیلری کلنٹن کے ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس، معاون وزیر دفاع برائے پالیسی مشیل فلورنی اور امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراس مین بھی اسلام آباد آئیں گے۔ اعلٰی سطح کا یہ وفد صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتیں کریگا۔ ایک امریکی عہدے دار کے مطابق ہیلری کلنٹن پاکستان سے افغانستان میں شدت پسندوں کی دراندازی روکنے کا مطالبہ بھی کریں گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اسلام آباد میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد کسی اعلٰی امریکی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ان کے ساتھ دیگر اعلٰی سفارتی حکام بھی پاکستان آ رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پا کستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف بہت کام، امریکا کے لیے دونوں ممالک کی سکیورٹی مقدم ہے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسامہ کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی، جس کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 107777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش