0
Thursday 13 Oct 2011 09:20

مل کر کام کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پاکستان کو امریکہ کا ساتھ دینا ہو گا، ہلیری

مل کر کام کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پاکستان کو امریکہ کا ساتھ دینا ہو گا، ہلیری
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ افغان مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد کو ساتھ دینا ہو گا۔ واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب اور امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنہا کرک ے خطے میں امن کی امید نہیں کی جاسکتی۔ افغانستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پاکستان کو ساتھ دینا ہو گا، اسلام آباد نے ساتھ نہ دیا تو وہ خود بھی مسائل کا شکار رہے گا۔ ہلیری کلنٹن نے کہا موجودہ صورتحال میں پاکستان سے مل کر کام کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ اس سلسلے میں امریکا اپنی جانب سے ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔ مستحکم اور پرامن افغانستان کیلئے امریکی کوششیں سست ضرور ہیں لیکن ان کی سمت درست ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، واشنگٹن میں میڈیا کے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے پاکستان کو چھوڑ دینا ممکن نہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کے مسائل حل کرنے کے لیے امریکا کا ساتھ دینا ہو گا، ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسائل حل نہ ہوئے تو پاکستان بھی مسائل کا شکار رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بھی پختہ یقین رکھتی ہیں کہ مل کر آگے بڑھا جاسکتا ہے اور مسائل کے حل کے لیے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ مایوسیوں اور بعض اوقات توقعات سے کم پیش رفت کے باوجود پاکستان کے ساتھ درست سمت میں آگے بڑھنے کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 105897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش