0
Monday 24 Oct 2011 15:21

پاکستان شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کرے یا سنگین نتائج کیلئے تیار رہے، ہلیری کلنٹن کی دھمکی

پاکستان شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کرے یا سنگین نتائج کیلئے تیار رہے، ہلیری کلنٹن کی دھمکی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے پاکستان کو اپنی سرزمین پر شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام آباد دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے ایک امریکی اخبار "بلوم برگ"سے انٹرویو میں کہا پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے امریکا اور افغانستان کی مدد کی ضرورت ہے۔ امریکی حکومت یہ نہیں چاہتی کہ پاک فوج سرحدی علاقوں میں گھس جائے اور شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر قبضہ کر لے۔ ان سے نمٹنے کے لئے فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ دوسرے طریقوں پر بھی عمل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان سے انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے پر زور دیا ہے تاکہ شدت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے، بہتر تعاون سے کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے جیسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے القاعدہ کے خلاف حالیہ آپریشن میں تعاون پر پاکستان کی تعریف کی۔ 
القاعدہ کیخلاف کارروائی، پاکستانی تعاون قابل تعریف ہے، ہلیری کلنٹن 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلیے مل کر کام ہونا ہو گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکام کے ساتھ گہرے، دوستانہ ماحول میں اور مفید بات چیت ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے چیف اور دیگر امریکی حکام نے پاکستانی حکام سے کھل کر بات چیت کی۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دو اہم امور پر زور دیا گیا، پہلا یہ کہ ہمیں پاک افغان سرحد پر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلیے مل کر کام ہونا ہو گا۔ جبکہ دوسرا، افغانستان میں جاری مصالحتی اور امن عمل کی حمایت کی جائے گی۔ 
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور امریکا کو سرحد پر دہشتگرد حملوں سے برے نتائج کا سامنا ہے، اگر تینوں ممالک کے درمیان تعاون نہ ہوا تو حملوں کے نتائج اور برے ہوں گے۔ ہلیری کلنٹن نے القاعدہ کے خلاف کارروائی میں پاکستانی تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہ ماضی میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون رہا ہے، ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے بھی اسی طرح کی تعاون کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 108854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش