0
Tuesday 25 Oct 2011 19:56

نصرت بھٹو کی موت سے پیپلز پارٹی ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی، سید پیر کرم علی شاہ

نصرت بھٹو کی موت سے پیپلز پارٹی ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی، سید پیر کرم علی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ نے بیگم نصرت بھٹو کے انتقال پر سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصرت بھٹو کی جمہوریت کی غیر معمولی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، نصرت بھٹو کی موت سے عوام ایک بڑی شفیق شخصیت سے محروم ہو گئے، پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام پر بے پناہ احسانات کئے ہیں اور یہاں کے عوام اپنے محسنوں کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان نے دی ہیں، بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی آبیاری کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا جسکی دنیا کے کسی بھی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے آمرانہ دور میں بھٹو خاندان پر جو ظلم کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصرت بھٹو انتہائی نڈر اور بہادر پارٹی رہنما تھیں اور ان کے انتقال سے پیپلز پارٹی عظیم رہنما سے محروم ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 109191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش