0
Monday 24 Oct 2011 20:42

بیگم نصرت بھٹو کیلئے نشان امتیاز اور "مادر جمہوریت" کے خطاب کا اعلان

بیگم نصرت بھٹو کیلئے نشان امتیاز اور "مادر جمہوریت" کے خطاب کا اعلان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر نے بیگم نصرت بھٹو کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان امتیاز دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق قائم مقام صدر نے بیگم نصرت بھٹو کو نشان امتیاز دینے کی منظوری وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر دی ہے۔ وزیراعظم نے مرحومہ نصرت بھٹو کو مادر جمہوریت کا خطاب دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بیگم نصرت بھٹو کو جمہوریت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز "نشان امتیاز" دینے کی منظوری دے دی۔ بیگم نصرت بھٹو کی پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام اور فروغ کیلئے خدمات پر حکومت نے انہیں مادر جمہوریت کے خطاب سے نوازا ہے۔ وزیر اعظم نے نشان امتیاز دینے کی منظوری بیگم نصرت بھٹو کی میت کے سکھر پہنچنے پر دی۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صنم بھٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی موت پر کوئی سیاست نہیں کی جا رہی ہے۔ خاندانی اور سیاسی اختلافات کے باوجود ہر کسی کو ان کی آخری رسومات میں شرکت پر خوش آمدید کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 108904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش