0
Friday 28 Oct 2011 00:23

ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کے ذمہ دار حکمران نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں، عمران خان

ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کے ذمہ دار حکمران نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں، عمران خان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وکی لیکس نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈرون حملوں کی اجازت دی۔ انھوں نے کہا کہ کُل جماعتی کانفرنس کی قرارداد کے باوجود وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ پر واضح نہیں کیا کہ عوام کی رائے کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، لیکن حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کو ڈرون حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں، ملکی نظم و نسق سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈرون حملوں سے متاثر ہونے والے قبائلیوں اور انسانی حقوق کے عالمی وکیل کلائیو اسمتھ کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے قصور لوگ مارے جا رہے ہیں، ملکی سالمیت کے خلاف ہونے والے ان حملوں کی ذمہ دار موجودہ جمہوری حکومت ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں وزیرستان کے متاثرین بھی شامل ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی افواج میں ڈرون حملے ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے لیکن حکمران امریکی ڈالر بند ہونے کے خوف سے ایسا نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قراردادوں کا احترام نہ کرنے والے حکمران اقتدار چھوڑ دیں، تحریک انصاف یہ ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیار ہے، عوام کے ساتھ کبھی منافقت نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی سابق اہلیہ جمائما خان بھی پاکستان آئی ہوئی ہیں اور وہ یہاں انسانی حقوق کے لئے کام کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 109854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش