0
Friday 21 Oct 2011 19:38

دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہ دیتے تو وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا، عمران خان

دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہ دیتے تو وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا، عمران خان
لاہور:اسلام ٹائمز۔کونسل آف نیشنل افیئرز کے سربراہ غلام مصطفی میرانی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کے کاندھے پر سوار ہو کر نہیں عوام کی مدد سے اقتدار میں آئیں گے، ساڑھے تین سال آصف زرداری کو بھائی کہنے والے نواز شریف ان کی کرپشن اور لوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا ایجنڈا ایک ہے، دونوں نے قوم کو ناکامیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ملکی تقدیر کے فیصلے کسی دوسرے ملک کی بجائے عوامی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں، جھوٹ، دہشت اور منافقت کی سیاست کرنیوالی کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے، ملک میں شفاف انتخابات ہوئے تو کوئی تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکے گا۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں امریکی پتلے ہیں جو امریکہ کی ڈگڈگی پر کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں اور نواز شریف کو اپنی باری کا انتظار ہے اس لئے وہ حکومت کے خلاف کوئی بھی حقیقی تحریک چلانے میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں اپنی حکومت بچانے کیلئے ساڑھے تین سال تک آصف زرداری کا ساتھ دیتی رہی اور اب صرف اپنی ساکھ بچانے کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکال رہی ہے مگر عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں نہیں آنا چاہتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اسٹیبلمشنٹ کی ذمہ داری ہے کہ شفاف انتخابات کروائے اور کسی ایک جماعت کو سپورٹ نہ کرے جب بھی شفاف انتخابات ہوئے تحریک انصاف کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم بننے کیلئے بے چین ہیں اس لئے وہ لوٹوں اور لٹیروں کو بھی سینے سے لگا رہے ہیں، پرویز مشرف کا ساتھ دینے والوں کو غدار کہنے والے نواز شریف بتائیں کہ پرویز مشرف کے ساتھیوں کو ساتھ ملا کر خود کیا کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 30 اکتوبر کو ہونیوالے جلسہ میں پنجاب حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے لیکن اس کے باوجود یہ جلسہ کامیاب ہو گا اور لاہور کے عوام ثابت کر دیں گے کہ وہ کسی چور اور لٹیرے کے ساتھ نہیں انصاف کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 108006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش