0
Friday 28 Oct 2011 20:35

نواز لیگ نے دہشتگردوں کو ووٹ کے بدلے کھلی چھٹی دے رکھی ہے، سردار لطیف کھوسہ

نواز لیگ نے دہشتگردوں کو ووٹ کے بدلے کھلی چھٹی دے رکھی ہے، سردار لطیف کھوسہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سستی روٹی، دانش سکول، آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور ییلوکیپ سیکموں میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اب اپنی ہی کرپشن کے خلاف ریلیاں نکالنا شروع کر دی ہیں۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے ہی خلاف ریلیاں نکال رہی ہے، اپنی بہو بیٹیوں کو رسوا کرنے والے عوام کے مسائل کیسے حل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں معصوم لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں جبکہ وزیراعلٰی کو سیاسی کھیل تماشہ سوجھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریلی کیلئے جس طرح سرکاری مشینری استعمال کی ہے اور سرکاری اداروں کے منتظمین کو حکم دیا ہے کے تمام ملازمین کو سول لباس میں ریلی میں پہنچائیں، اس سے ان کی عوام میں مقبولیت اور پسندیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اپنی بہو بیٹیوں کو رسوا کر رہے ہیں عوام کے مسائل کیسے حل کریں گے، اگر شریف برادران حکومت گرانا چاہتے ہیں تو غیرآئینی ہتھکنڈے چھوڑ کر پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی پنجاب حکومت میں شامل کچھ وزراء کر رہے ہیں، جنہوں نے دہشتگردوں سے ووٹ لینے کیلئے اتحاد کر لیا ہے اور ہمیں طعنہ دیتے ہیں کہ ہم نے دیگر جماعتوں کو اپنا اتحادی کیوں بنایا ہوا ہے، ہم نے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا ہے دہشتگرد جماعتوں سے نہیں، جن کے ہاتھ بے گناہ شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 109933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش