0
Sunday 30 Oct 2011 12:07

دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے مفاد میں لڑ رہے ہیں، ڈومور کا مطالبہ زمینی حقائق کے منافی ہے، حنا ربانی

دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے مفاد میں لڑ رہے ہیں، ڈومور کا مطالبہ زمینی حقائق کے منافی ہے، حنا ربانی

پرتھ:اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ زمینی حقائق کے منافی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ لہٰذا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ زمینی حقائق کے منافی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان اپنے مفاد میں لڑ رہا ہے۔ وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ پاکستان خود اور وقت آنے پر کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 110408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش