0
Sunday 30 Oct 2011 11:22

دہشتگرد قوم کو یرغمال بنانے میں کامیاب نہیں ہونگے، گیلانی

دہشتگرد قوم کو یرغمال بنانے میں کامیاب نہیں ہونگے، گیلانی
پرتھ:اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈرون حملوں کو پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کی بڑی وجہ قرار دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن جیسی یکطرفہ کارروائی قابل قبول نہیں۔ پرتھ میں پاکستانی تارکین وطن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے شدت پسندوں کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچا، امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن جیسی یکطرفہ کارروائی مستقبل میں قابل قبول نہیں ہو گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد قوم کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم متحد ہے، دہشتگرد اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانے کہا ہےکہ ایبٹ آباد جیسے واقعات دوبارہ برداشت نہیں کئے جائیں گے، امریکا کو ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دی ان سے دونوں ملکوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا ڈرون حملوں کے نتیجے میں شدت پسندی بڑھ رہی ہے اور حکومت کو بھی عسکریت پسندی کے خلاف کسی فیصلے پر مکمل عوامی حمایت حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی قوم متحد ہے۔ دہشتگرد اسے یرغمال نہیں بنا سکتے۔ ملک میں جمہوریت کے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ فیصلے ٹیلیفون کال کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے ہوتے ہیں۔ امریکا کو بتا دیا کہ اب ایبٹ آباد واقعے کی طرح کوئی اور عمل قابل قبول نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 110390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش